• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او ای سی ڈی کنونشن پر دستخط سے گورننس میں شفافیت آئیگی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او ای سی ڈی کنونشن پر دستخط سے ٹیکس معاملات اور گورننس میں شفافیت آئے گی، معاہدوں پر دستخط سے مالی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی میں اضافہ ہوگا، وزارتیں اوای ڈی سی کے بین الاقوامی بزنس ٹرانزیکشن کے حوالے سے کنونشن اور برطانوی حکومت کے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ اقدام کے حوالے سے مشاورت کر کے سفارشات پیش کریں ، بین الاقوامی کنونشنز پر دستخط  سے مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کو کچلنے میں مدد ملے گی۔ ہفتے کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کرپشن کے خاتمے، شفافیت میں بہتری اور گڈ گورننس یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس معاملات کے حوالے سے تعاون حاصل کرنے کے لیے ایک کثیر الجہتی او ای سی ڈی کنونشن پر دستخط کیے ہیں اس سے شفافیت میں اضافہ ہو گا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ گورننس میں شفافیت لانے کے لیے مزید بین الاقوامی کنونشن پر دستخط کرنے کے لیے وزارتوں میں مشاورت ہونا چاہیے ، اس طرح کے معاہدوں پر دستخط کر کے پاکستان مالی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے کوششوں میں اضافہ کر ے گا اور اس سے اینٹی کرپشن کے حوالے سے معاہدوں کی پاسداری میں تیزی آئے گی۔
تازہ ترین