وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ خود ان کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ انتیس اگست کو وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے سی پیک سمٹ میں اس کی پرزور حمایت کی، اچانک کیسے پھر گئے؟ اگر عدالت میں جا کر کے پی حکومت کی تسلی ہوتی ہے تو انہیں روک نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کسی صوبے کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کو جماعتی اور علاقائی مفادات کے لیے استعمال کرنا نامناسب ہے۔