کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہاکی کے سابق اولمپئینز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کراچی میں ہونے والے انٹر کلبز ہاکی ٹور نامنٹ میں کھلاڑیوں کی جانب سے امپائر پر تشدد کو افسوس ناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ذمے دار کھلاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔ سابق ہاکی اولمپئنز دانش کلیم ، اخلاق احمد، سلیم شیروانی، سمیر حسین ، انٹرنیشنل کھلاڑی عارف بھوپالی، پرویز اقبال،مبشر مختار نے کہا ہے کہ فائنل میں ہونے والا واقعہ درست نہیں تھا ، کھلاڑیوں کو نظم و ضبط کا خیال رکھنا چا ہئے۔