ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کے امید وار ہی کامیاب ہونگے، عوام نے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 149 کی میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنےکیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔