شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کا صدر آئندہ دو روز میں نامزد کئے جانے کی توقع ہے اس بارے میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خاں نے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا ہے ، باخبر ذرائع کے مطابق ضلعی صدارت کیلئے تین پارٹی رہنماامیدوار ہیں جن میں کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ،سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید ورک اور سابق امیدوار قومی اسمبلی خان شیر اکبر خان کے نام شامل ہیں ۔