سیالکوٹ( نمائندہ جنگ )ڈی سی او سیالکوٹ کی دی گئی ہوئی ہدایات پر 369 دن گزرنے کے باوجود بھی عمل نہ ہوسکا۔ یاد رہے کہ چوک علامہ اقبال میں زیر تعمیر دیوار سیالکوٹ پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے سٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے 3نومبر 2015 کواس وقت کے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ عدنان محمود اعوان، ڈی او سی سیالکوٹ عبدالسلام عارف اور موجودہ ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی کو ہدایت کی تھی کہ دیوار سیالکوٹ کی تعمیر کے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اس منصوبے کو جلد پایہءتکمیل تک پہنچایا جائے اور دیوا ر سیالکوٹ میں سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد ااقبال ؒ کے افکار کی جھلک نظر آئے مگر 369 دن گزرنے کے باوجود آج 7 نومبر2016 کو ان ہدایات پر عمل نہیں ہوسکا اور دیوار اپنی تکمیل کی منتظر ہے ۔