سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) بوگس چیک دینے والے 3افراد کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے صہیب کو16لاکھ50ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر کاشف ،تھانہ کوتوالی پولیس نے افضل کو80ہزار روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ارشد اور تھانہ سبز پیر پولیس نے محمود احمد کو2لاکھ50ہزار روپے کا بوگس چیک دینے والے نصیر کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔