وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب الزامات کادورانیہ ختم اور ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ہے ۔ جبکہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مائنس میاں نوازشریف مخالفین کی پرانی خواہش ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس پہلے دن سے مضبوط تھا، اسی لیے وزیراعظم نے خود خط لکھ کر کمیشن بنانے کا کہا۔
وزیراطلاعات کا مزید کہناتھاکہ جھوٹ کی سیاست کرنے والے پہلے ثبوت فراہم کرسکے ہیں نہ اب کرسکیں گے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے آج عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس متعلقہ ثبوت نہیں، دستاویز ہیں جو 15نومبر سے قبل جمع کرائی جائیں گی۔
اس موقع پررہنما مسلم لیگ (ن) طلال چودھری نے کہا کہ عوامی عدالت میں نوازشریف سے شکست کھانےوالے عدلیہ میں بھی ناکامی کا منہ دیکھیں گے۔