• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھل : زمین کے تنازع پر تصادم، 9 افراد زخمی

ٹھل (نامہ نگار) ٹھل کے قریب تھانہ  بی سیکشن کی حدود گوٹھ علی نواز سمیجو میں زمین کے پرانے تنازع پر بنگلانی اور سمیجہ برادریوں کے درمیان تصادم ہوا کلہاڑیاں اور لاٹھیاں لگنے کے باعث سکندر بنگلانی،سائیں بخش بنگلانی ،ممتاز،طفیل،ضمیر احمد،منظور احمد،قادر بخش سمیجو،انور سمیجو،عمران اور ایک خاتون مسمات قائماں زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمیوں کو سول اسپتال ٹھل  پہنچایا۔
تازہ ترین