• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کو وزیراعظم کی اعلان کردہ خصوصی گرانٹ 2 ماہ گزرنے کے باوجود نہ مل سکی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمدنوازشریف کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے اعلان کردہ خصوصی گرانٹ تقریباً دوماہ گزرنے کے باوجود نہ مل سکی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سرپرست اعلیٰ وزیراعظم نوازشریف نے20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا تھا جس کیلئے فیڈریشن نے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے متعدد بار رابطہ کیا تاہم جواب ملتاہے کہ ابھی تک رقم ریلیز نہیں ہوئی۔ بروقت یہ رقم نہ ملنے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رواں سال اور آئندہ سال کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی اور ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈئیر(ر) خالد سجاد کھوکھرکے زیرصدارت اسلام آباد میں فیڈریشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری شہبازاحمدسینئراورخزانچی محمد اخلاق عثمانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملائیشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی، تربیتی کیمپوں کے انعقاد اور انٹرکلب ہاکی سمیت دیگر امور زیرغورآئے۔ علاوہ ازیں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کاانتخاب 10نومبر کودوبئی میں ہوگا۔ ایف آئی ایچ کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پاکستان کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری شہباز احمد سینئراورایف آئی ایچ کے نمائندے حسن سردار اس اجلاس میں نمائندگی کریں گے۔ یہ تینوں عہدیدار کل9نومبرکو دوبئی روانہ ہوں گے۔
تازہ ترین