بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مخدوم سیداحمدمحمود کے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور نتاشہ دولتانہ کے جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر پارٹی کارکنان، عہدیداران میں خوشی کی لہر دوڑگئی، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہردلعزیز لیڈران کونامزد کیا۔ ان خیالات کااظہار سجاد مغل چیئر مین مخدوم سید احمد محمود لوورز وممبرپنجاب کونسل نے انجمن تاجران ماڈل ٹاؤن بی کے وفدسے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مخدوم سید احمدمحمود اورمحترمہ نتاشہ دولتانہ کی نامزدگی کی خوشی میں آج 12بجے دن تقریب منعقدہوگی جس کے سرپرست اعلیٰ امتیازاحمدخان ہونگے ۔