گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پندرہ نومبر کو میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل گوجرانوالہ کی مخصوص نشستوں کیلئے ضلع کونسل گوجرانوالہ کے نئے اور پرانے ہالوں کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے پولنگ حدود میں امیدواران سمیت ووٹرز موبائل فون ساتھ لیکر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے الیکشن سیل گوجرانوالہ کے ذرائع نے بتایا کہ 15نومبر کو مخصوص نشستوں کے الیکشن میں میونسپل کارپوریشن سٹی گوجرانوالہ میں 73ووٹرز اور ڈسٹرکٹ کونسل گوجرانوالہ کی مخصوص نشستوں میں 93ووٹرز اپنے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے تاہم پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون لانے پر پابندی ہو گی۔