گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)لاہور تا سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کیلئے گوجرانوالہ کی دو تحصیلوں کامونکے اور صدر میں میں اراضی کی خریداری کیلئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دونوں تحصیلوں میں تقریباً پانچ ہزار کنال اراضی خریدی جائے گی جس کیلئے محکمہ مال اور دیگر متعلقہ محکمے سرگرم ہیں اور اس حوالے سے فزیبلٹی رپورٹس بھی تیار کی جارہی ہیں۔ تحصیل صدر کے چار دیہات اور بقیہ کامونکی کے دیہات سے اراضی خریدی جائے گی ۔