سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او سیالکوٹ نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ ”اقبال منزل “ کا دورہ کیا اور یوم اقبال کے حوالے سے اقبال منزل کی تزاہین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اقبال منزل کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اقبال منزل میں شاعر مشرق سے منسوب نوادرات کو عوام الناس کیلئے ڈسپلے کریں تاکہ لوگ مفکر پاکستان کے زیر استعمال چیزوں کا قریب سے مشاہدہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ 8نومبر کی شب اور 9نومبر کی صبح اقبال منزل کیلئے میں آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا۔