راچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے پی ایچ ایف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کےان تمام میچوں کی وڈیو کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کھلاڑیوں نے امپائرز اور حریف کھلاڑیوں کے ساتھ بد زبانی کی، کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوارٹر فائنل میں ایک کلب کے کھلاڑی سرفراز نے امپائر کے ساتھ بدکلامی کی جس کی وڈیو دیکھنے کے بعد اسے سیمی فائنل کے لئے معطل کیا گیا، اسی قسم کے بعض واقعات چند دوسرے میچوں میں بھی ہوئے ہیں جس کی ٹیموں نے شکایات نہیں کی مگر فائنل میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کے بعد کے ایچ اے نے از خود کچھ میچوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد مستقبل میں کھلاڑیوں کو لگام دینا اور ان کو قوانین کا احترام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں نائٹہاکی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ زیادہ تماشائی اسٹیڈیم آسکیں۔ جبکہ کے ایچ اے نے کوارٹر فائنلز کی ٹیموں کے درمیان لیگ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس سے قبل ٹیموں کی کارکردگی اور ان کے خلاف سامنے آنے والی شکایات کو بھی دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوارٹر ہاکی لیگ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا جس کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، انہوں نے کہا کہجمعے تک کے ایچ اے کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا جائے گا۔ہم پورے سال کراچی میں ہاکی ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں گے جس میں میئرکپ، گورنر کپ، ڈی جی رینجرز کپ، کے علاوہ مختلف اداروں کے نام سے بھی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس سے شہر میں ہاکی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کراچی ریجن فائنل میں جس طرح تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا وہ ہماری توقعات سے بہت زیادہ ہے۔