• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارے میں دوران پرواز مسافر کی موت، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کی نجی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم بیماری کے باعث مسافر دم توڑ گیا۔  پرواز نئی دہلی سے دوحہ جا رہی تھی طیارے کے پائلٹ نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر سی اے اے سے کراچی طیارہ اتارنے کی اجازت مانگی ایئرپورٹ حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی۔ کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ڈاکٹروں نے مسافر سوہن سنگھ کا طبی معائنہ کیا تاہم وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ بعد ازاں طیارہ مسافر کی لاش سمیت اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔
تازہ ترین