سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کو موقع پر آج 9نومبر صبح 10بجے اقبال منزل پر سیالکوٹ چمبر،پاکستان پیس برڈ سمیت مختلف سماجی تیظموں کے زیر اہتمام کیک کاٹا جائے گا۔ دریں انثا یوم ولادت کے موقع پر اقبال منزل پر سکولوں کے بچوں اور دیگر اضلاع سے آنے والے افراد ڈاکٹر علامہ محمداقبال کے زیر استعمال اشیا دیکھیں گے جس کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔