لندن(جنگ نیوز) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کاصدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ دنیا بھر میں امن اور پاک بھارت تنازعات دور کرانے کے لئے لیڈر شپ کا مظاہرہ کریں گے ،ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔