سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد آصف نے سیالکوٹ کے دورے کے دوران اقبال منزل جانا مناسب خیال نہ کیا۔یوم اقبال کے موقع پر بدھ کے روز کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد آصف نے سیالکوٹ دورے کے دوران صرف ضلع سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں پر جاری کام کی رفتار اور مختلف سرکاری محکموں کے کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے ڈی سی او آفس میں خطاب کیا جبکہ اقبال منزل پرجاکر اقبال کوخراج تحسین پیش کرنا گوار نہ کیا۔ اس سلسلہ میں رابط پر انچارج اقبال منزل ریاض نقوی نے بتایا کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اقبال منزل نہیں آئے۔