• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد چارسدہ اڈ ہ کے قریب رہزنی کے دوران مزاحمت پر تاجر قتل

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد کی حدود چارسدہ اڈہ کے قریب مسلح رہزنوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر تاجر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ واقعات کے مطابق سریا کا تاجر لیاقت علی ولد رحیم گل سکنہ افغان کالونی گزشتہ شب چارسدہ اڈے کے قریب اپنے دفتر میں موجود تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح رہزن دکان  میں گھس آئے اور اس سے لاکھوں روپے سے بھرا بیگ چھیننے کی کوشش کی اس دوران لیاقت علی نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا رہزن واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ذرائع کا کہناہے کہ رہزن لاکھوں روپے چھین کر لے گئے ہیں تاہم پولیس کا کہناہے کہ کوئی رقم نہیں چھینی گئی ہے ۔ 
تازہ ترین