• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثے چھپانےپر نواز شریف ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے،پرویز الٰہی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔کارکن میرے خاندان اور بچوں کی طرح ہیں۔مسلم لیگ (ق) ملتان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب میں علیحدہ ہائی کورٹ اور صوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اثاثے چھپانے والے اور ملکی اداروں کی ساکھ دائو پر لگانے والے میاں نواز شریف ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے، آج 20کروڑ عوام کی آنکھیں سپریم کورٹ کے انصاف اور فیصلے کے منتظر ہیں ،جلد قوم حکومت کے خاتمے کی نوید پر جشن منائے گی۔وفد میں  رانا محمد حفیظ، یاسمین خاکوانی، ڈاکٹر وسیم صفدر، رائو قصور حسین، رانا مدثر حفیظ  شامل تھے۔ اس موقع پرصدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب سجاد بلوچ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین