گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جرمن کے ماہر تعلیم مسٹرولہم ایف ویڈمن نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر سعید احمدتاج سے ملاقات کی ۔ملاقات میں انہوںنے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو ٹیکنیکل تربیت دیکر ملک اور انڈسٹری کی گروتھ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔یقیناً معیاری ٹیکنیکل تعلیم سے با وقار روزگار بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ان مقاصد کو پورا کرنے کیلئے پاکستانی حکومت نے اصلاحاتی عمل شروع کیا ہے جو کہ باہمی ووکیشنل ٹریننگ سکیم کے تحت بزنس، فیکٹریاں، ٹیکنیکل ادارے چیمبرز ،ایسوسی ایشنز کو ٹریننگ دے کر ان کی ضرورت کا مطابق کمپیسٹی بلڈنگ کرنا ہے ۔اس مشن کو پورا کرنے کیلئے نیوٹک کے تعاون سے جرمن ادارہ عمل درآمد کر رہی ہے ۔