گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیرکے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رواں سال کے دوران سینکڑوں مقدمات میں ملوث 78جرائم پیشہ گینگ کے 296 ممبران ان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3کروڑ 41لاکھ روپے کا چھینا اور چوری کیا ہوا مال برآمد کیا ہے ۔گرفتار کئے گئے ملزمان ریکارڈ یافتہ اور گوجرانوالہ کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں مختلف نوعیت کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیں ناجائز اسلحہ کے 1880مقدمات درج کر کے ملزمان سے 2295غیر قانونی ہتھیار برآمد کئے ،جن میں 59کلاشنکوفیں ، 118رائفلز 240ب ندوقیں، 129کاربین، 1800 پسٹلز، 40ریوالورز 38کاربین او ر خنجراور ایک لاکھ کے قریب گولیاں شامل ہیں۔جب کہ اس دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 78کلو گرام ہیرؤئن ،663کلو گرام چرس،62کلو گرام افیوئن اور شراب کی 17396بوتلیں برآمد کی گئیں ۔ شراب کی27چالو بھٹیاں اور169شرابی بھی گرفتار کئے گئے ۔ مجرما ن اشتہاری کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 3930مجرمان اشتہاری، اور1130عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے۔