جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پتا ہی نہیں کہ اقتصادی راہ داری کیا ہے، وزیراعظم نے ایسے نااہل لوگوں کو تین سال حکومت کرنے کی مہلت کیوں دی۔
ان کا کہنا ہے کہ شکوہ ہے کہ میاں نواز شریف صاحب سے جو لوگ اپنے صوبے کو چلانے کیلئے اس قدر ناہل ہیں ، انہیں 3سال حکومت کرنے کی مہلت کیوں دی، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے نااہل لوگوں کا صوبے پر حکومت کرنا ملک کو نقصان دینے کے مترادف ہے۔