گوادر ( نامہ نگار)گوادر میں سپر مون نمو دار ہو نے کے موقع پر سمندری لہروں میں شدت آ نیکا خدشہ ہے۔ صوبائی حکومت ساحلی علاقوں میں پیشگی وارننگ جار ی کر ے۔ قومی ادارہ برائے بحر یات ( این آ ئی او) نے 14نو مبر 2016کو معمول سے زیادہ بڑا اور روشن چاند نمو دار ہونے کے موقع پر خبر دار کر تے ہوئے کہا ہے کہ چاند کے زمین کے قر یب آ نے کی وجہ سے سمندری لہروں میں اضافے کا بھی خدشہ پایا جا تا ہے تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سپر مون نمودار ہونے کے موقع پر چاند کا زمین سے فاصلہ تقر یباً 226000 کلومیڑ ہوگا جو معمول کے چا ند سے 13فیصدر وشن اور 14فیصدبڑ ا ہوگا اور اس غیر معمولی عمل سے زمین کی گریوٹی بھی متاثر ہوسکتی ہے جس سے ہائی ٹائیڈ یعنی سمندر کے مد و جزر پر اثرات پڑ نے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر این آ ئی او نے صو بائی حکومت کو مراسلہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوسٹل ایر یا میں پیشگی الرٹ جاری کیا جائے تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا ؤ ممکن ہوسکے۔