سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے جمعرات کے دن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں کے دورہ کے دوران وہاں پر مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولتوں جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں گائنی وارڈ اور ڈینٹل سرجری کے اجرا پر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ایچ کیو کوٹلی لوہاراں کی مکمل تعمیر وترقی کیلئے کوشش جاری رہے گی ان کے ہمراہ اے سی سیالکوٹ اور ایم ایس ہسپتال بھی موجود تھے۔