• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دما غ میں غرور آجائے تو دوستی ختم ہو جاتی ہے ٗ پرویز خٹک

پشاور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک  نے وفاقی وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب میں دماغ میں غرور آجائے  تو دوستی ختم ہوجاتی ہے لہذا عمران خان کی طرح انہیں کہتا ہو کہ آپ جس جگہ کھڑے ہیں غلط کھڑے ہیں۔ملک سعد پولیس لائن پشاور میں سٹی پٹرولنگ فورس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب انسان ڈکٹیٹر بن جائے صرف اپنی ذات کیلئے سوچیں، ان کے دماغ میں غرور آجائیں اور وہ چوریوں کو چھپائے تو پھر دوستی نہیں رہتی۔انہوں نے کہاکہ جس طرح عمران خان نے چوہدری نثارکو کہامیں بھی کہتا ہو کہ آپ غلط جگہ پر کھڑے ہو۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ خیبر پختونخوا آئے تو وہ انہیں نہیں روکیں گے کیونکہ وہ جمہوی آدمی  ہیں اور معافی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے وہ سپریم کورٹ میں جائینگے تاکہ انہیں بتایاکہ جاسکے کہ کس قانون کے تحت سڑک بند کرکے ان پر  آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور انہیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا۔انہوں نے بتایاکہ اس دن اگر عدالت کا فیصلہ نہ آتا تو چاہیے ایک ماہ لگتا وہ ضرور اسلام آباد جاتے۔انہوں نے کہاکہ وہ کھیل انہیں بچوں کا کھیل نظر آیا جب ان پر شیلنگ کی  گئی۔
تازہ ترین