اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطا لبہ کردیا ہے۔
وزیراعظم کو ایک خط میںاپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا اورمتاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گڈانی حادثے میں 26 مزدور جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوئے تھے یہ اپنی نوعیت کا بہت بڑا سانحہ ہے اس کی مفصل تحقیقات کی جائے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے ریلوے حادثے کے برابر معاوضے کا اعلان کیا جائے،امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس پر ہمدردانہ غور کر کے معاوضے کا اعلان کریں گے۔