• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان کی شرکت تاحال غیریقینی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیاسی کشیدگی کے سبب بھارت میں 8 سے18 دسمبر تک شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپمیں قومی ٹیم کی شر کت تاحال غیر یقینی ہے۔ پی ایچ ایف اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے قومی ٹیم کی شر کت کو وزیر اعظم کی اجازت سے مشروط قرار دیا ہے، تاہم پی ایچ ایف نے ایونٹ میں شر کت کے لئے کھلاڑیوں کے بھارتی ویزے کے حصول کی درخواستیں جمع کرادی ہیں۔کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لئے بے چین ہیں۔ کپتان محمد دلبر کا کہنا ہے کہبھارت میں کھیلنے کے حوالے سے ہم پر کوئی دبائو نہیں ہوگا، کھلاڑیوں کو تحفظ دینا بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے، انٹر نیشنل اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو بھی اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ہمیں نہ تو بھارت کے ساتھ اس کی سرزمین پرکھیلنےپر کوئی خوف اور تشویش نہیں۔ٹورنامنٹ کے لئےٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتےسے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔کیمپ میں26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
تازہ ترین