لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 78جھنگ سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے ہیں دوامیدواروں راشدہ یعقوب اور مولانا احمد لدھیانوی کو نااہل قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ن کے امیدوار شیراز اکرم اورحلقے کے ووٹروں ایم اسحاق اور اظہر عباس نے دونوں امیدواروں کی انتخابی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔درخواست گزاروں کےوکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی امیدوارراشدہ یعقوب پر غیر قانونی طور پرقرضے معاف کرانے اور احمد لدھیانوی پر کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور اثاثے چھپانے کے الزامات ہیں۔