سرگودھا (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کی انتظامیہ نے جیل میں موبائل جیمرز لگادیئے جس کی وجہ سے گردونواح کے علاقوں میں بھی سگنل جام ہوگئے ضلع کچہری سمیت‘ میلہ منڈی گراؤنڈ اور اس کے گردونواح میں رہنے والے لوگوں کو سختی پریشانی کا سامنا ہے ملک خضر حیات اعوان نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ اپنی جیل کی سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف اور موبائل وغیرہ قیدیوں کے پاس جانے نہ دے تو جیمرز کی ضرورت نہ رہے۔