مردان(نامہ نگار) ضلع مردان میں ہائی و ہائر سکینڈری سکولوں میں نعت خوانی اور ادبی مقابلے اختتام پذیرہوگئے، گورنمنٹ ہائی سکول رُستم کے محمد عماد نے نعت خوابی کے مقابلے میں پہلی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول جمال گڑھی کے طالب علم محمد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اُردو تقریر میں جی ایچ ایس ایس شاہ ڈھنڈ بابا نے پہلی ، جی ایم ایس کاٹلنگ نے دوسری، ملی نغمہ میں جی ایچ ایس ایس بغدادہ نے پہلی، جی ایچ ایس لوند خوڑ نے دوسری، حسن قرآت میں جی ایچ ایس بکٹ گنج نمبر۲ نے پہلی، جی سی ایم ایس نمبر۲ مردان نے دوسری، انگریزی تقریر میں جی ایچ ایس گدر نے پہلی، جی ایچ ایس جلالہ نے دوسری، قومی ترانہ میں جی سی ایم ایچ ایس نمبر۳ مردان نے پہلی جی ایچ ایس لوند خوڑ نے دوسری، جمناسٹک کے مقابلوں میں جی ایچ ایس شرقی ہوتی نے پہلی ، جی ایچ ایس ایس شاہ ڈھنڈ بابا نے دوسری جبکہ پی ٹی شو میں جی ایچ ایس سری بہلول نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضیاء الدین مروت نے کھیلوں کی افادیت کو اُجاگر کرنے پر روشنی ڈالی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اے ڈی او سپورٹس اجمل خان، جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ محمد طارق، پرنسپلز اعجاز باچہ، حافظ زبیر احمد، اشرف علی، حامد خان، جاوید خان، طارق جمال، اقبال انور، عبد الرازق اور ڈی پی ای فدا محمد بھی موجود تھے۔