• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے مؤقف پر تنہا فیصلہ نہیں کرسکتا ،پرویز خٹک

Kpk Position On Cpec Not Decided Alonepervaiz Khattak
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف خود کے پی کے اسمبلی میں موجود پارٹی کے مرکزی قائدین کو بلائیں اور ان کو بتادیں کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا تھا وہ پورا ہورہاہے۔

نوشہرہ میں کامرس کالج کے افتتاحی تقریب کے بعد جیونیوز سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کے احسن اقبال کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اکیلا سی پیک منصوبے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرسکتا، وزیر اعظم نوازشریف خود تمام پارٹی قائدین کو بلائیں تاکہ سب ملکرایک فیصلہ کرسکیں اور اس منصوبے سے سیاست اور یہ غلط پروپیگنڈے ختم ہوجائے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم کسی کو نہیں بلاتے تو یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہوسکتا اور مزید یہ مسئلہ خرابی کے طرف جاتا رہے گا، سپریم کورٹ نے نیب زدہ افسران کے خلاف جو فیصلہ کیا ہے اس پر خیبرپختونخوا حکومت نے تمام افسران کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد سرکاری اہلکاروں کی فہرست موصول ہوئی ہے جس میں 850پٹواری ہیں۔جنھوں نے پلی بارگین کی اوراس کے علاوہ سیکرٹری اور کمشنر لیول کے افسران بھی شامل ہیں۔جن کے خلاف محکمانہ انکوائریاں شروع ہوچکی اور سپر یم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ان کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے 14نومبر کووفاقی وزیر سیفران جنرل عبدالقادر بلوچ نے اہم اجلاس طلب کیا ۔ جس میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ شرکت کریں گے،اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے جو فیصلہ کیا اس پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو وزیر اعظم نوازشریف طلب کریں اور انہیں یقین دلائیں کہ مغربی کوریڈور کو وہی تمام مراعات حاصل ہوں گی جو سینٹر ل کوریڈور میں ہے۔
تازہ ترین