• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وین رونی کی انگلش فٹ بال ٹیم میں بطور کپتان واپسی

بورٹون آن ٹرینٹ (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے خلاف جمعہ کو شیڈول2018ء ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں وین رونی کی بطور کپتان انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ اس کا اعلان ٹیم کے عبوری کوچ گیراتھ سائوتھ گیٹ نے کیا، مانچسٹر یونائیٹد کی پلیئنگ الیون میں جگہ کھونے کے بعد رونی کو سلووینیا کے خلاف انگلینڈ کے پچھلے میچ میں بینچ سے مقابلے کا حصہ بننا پڑا، یہ مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، اس کے بعد اپنے کلب کی جانب سے2میچز میں عمدہ کارکردگی نے ان کا کیس مضبوط کیا، سائوتھ گیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رونی پراعتماد ہیں اور اس طرح کے میچ میں کسی کھلاڑی کا تجربہ کافی اہمیت رکھتا ہے، پچھلے میچ کے مقابلے میں اس بار رونی اعتماد اور تیزی کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہوں گے، ان کے آئندہ میچ کھیلنے میں کوئی ابہام نہیں، کوچ نے کہا کہ وہ اچھا کھیل رہے ہیں، جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے انہوں نے پچھلے2میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رونی جس تال میل کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ مددگار ثابت ہوگا، اس سے قبل لیور پول کے مڈ فیلڈر جورڈن ہینڈرسن قیادت کی ذمہ داری نبھا رے تھے، رونی کی ٹیم میں موجودگی کے بعد یہ عہدہ انہیں سونپا جائے گا۔
تازہ ترین