ملتان،رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) حادثات میں14سالہ طالبعلم اور نوجوان جاں بحق ہو گئے،تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے عزیز ہوٹل چوک پر تین بھائی شہباز، علی، اور جمشید موٹرسائیکل پر سکول جارہے تھے کہ تیز رفتار بس نے کچل ڈالا جس کے باعث 14 سالہ شہباز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ علی اور شہباز کو شدید زخمی حالت میں نشتر کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔رحیم یار خان میں فتح پور پنجابیاں کارہائشی20سالہ راشد علی موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے اسے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونیو الے نوجوان کورحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ دم توڑگیا ، ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔