گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اپنی غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں ریٹرننگ افسران،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور الیکشن سٹاف کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فریدا للہ خان، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ماسٹر ٹرینر سید ابرار شاہ نے سیشن کے شرکاء کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کی ٹریننگ دی۔