کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء عبدالشکور مری نے چائنا سے سی پیک منصوبے کے تحت پہلے قافلے کی گوادر آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن طریقے سے قافلے کےمنزل مقصود پر پہنچنے سے دنیا بھر کی نظریں پاکستان اور بلوچستان پر مرکوز ہیں کیونکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جس سے بلوچستان اور پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی یہ بات انہوں نے ختلف وفود سے بات چیت کے دوران کہی عبدالشکور مری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے ملک دشمن عناصر اس منصوبے کو ناکام بنا نے کیلئے مختلف قسم کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں لیکن پاکستان اور بلوچستان کے عوام ان سازشوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے ۔