پشاور ( نیوز ڈیسک)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے سکاٹ لینڈ کے دورے کے موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے وفد کے ہمراہ سکاٹ لینڈ پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔ سکاٹش سپیکر کین مپکناٹش نے سپیکر اسد قیصر او ران کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری ٹو سپیکر عطاء اﷲ خان اور سپیشل سیکرٹری سید وقار علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سپیکر اسد قیصر نے سکاٹش ہم منصب کو اپنے دورے کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا اور سکاٹ لینڈ کی جانب سے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تعاون فراہم کرنے پر ان کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ سکاٹش سپیکر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین او رعملے کی استعداد کار اور کارکردگی میں اضافے کے مواقع فراہم کرنے او رای گورنز سے متعلق اقدامات کی بھر پور تعریف کی۔