گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پیپلز کالونی ماڈل بازار میں چھا پہ مار کر 1500 کلو سے زائد غیر معیاری سبزیاں اور پھل تلف کروادئیے سٹالوں پر فروخت ہونیوالی ناقص و مضر صحت ٹافیاں اور سلانٹی کی بڑی مقدار بھی تلف کروادی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر بدررمیز نے بتایا کہ سرکاری اور نجی جگہوں پر بلا تفریق ایکشن کرینگے شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ناقص و کھلی اشیاء کی فروخت ہونے دیں گے ۔