سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ چھٹی کے باوجود اتوار کے دن بھی جاری رہا۔ سیالکوٹ شہر کے مرکزی و دیگر علاقوں میں اتوارکے روز بھی لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ میں کمی کے باوجود6گھنٹے تک رہاجبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ7گھنٹے رہا ۔