• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن ہارٹ سرجری کی بجائے دل کاآپریشن چھوٹے سوراخ سے کروائیں، ڈاکٹر پرویز چوہدری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) اوپن ہارٹ سرجری کی صورت میں 40فیصد مریضوں کو انفیکشن کا سامنا رہتا ہے جن کی شرخ اموات 8سے 10فیصد تک ہے تاہم پوری دنیا میں اوپن ہارٹ سرجری کی بجائے ایک چھوٹے سے سوراخ کے ذریعے دل کے کامیاب آپریشن کئے جا رہے ہیں جن میں انفکیشن کا خطرہ کم او رکامیابی کاتناسب زیادہ ہے پاکستانی ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر کے عوام کو یہ شعور دیا جاسکے کہ وہ اوپن ہارٹ سرجری کی بجائے اپنے دل کاآپریشن چھوٹے سوراخ کے ذریعے کروائیں ان خیالات لاہو رپریس کلب میں دل کی بیماریوں اور ان سے آگاہی کے حوالے سے تقریب میں امریکہ سے آئے کارڈیک سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے لیکچر دیتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ ہم اپنا طرز زندگی بدل کر اور کولیسٹرول ‘ بلڈ پریشر اور شوگر لیول کو کنٹرول رکھ کر صحت مند زندگی بسر کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین