وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری فوج لائن آف کنٹرول پرملک کے دفاع کے لیے کھڑی ہے،بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائےگا ۔
جیو نیوز سے گفتگومیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ، اپنے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ یہ پاکستان کے دفاع کا مسئلہ ہے، بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑجواب دیا جائیگا۔