کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمپئن شپ میں گرین بلوچ ماڑی پور نے پینلٹی ککس پر خیبر مسلم کو 5-4 سے ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ مقابلہ مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ویسٹ کے نائب صدر رحمت بلوچ تھے۔