راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بے نظیر ہسپتال میں عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کڑروں روپے کا سامان پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلسہ میں تین جدید موبائل ایکسرے مشینیں اور 10 آپریشن ٹیبل پہنچ گئے ۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف میر نے بتایا کے وزیراعلیٰ اس ہسپتال کو ماڈل ہسپتال دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتا یاکے تقریبا 6 کڑوڑ روپے کا سامان جلد آ جائے گا ، اینستھیزیا کی 6 جدید مشینین بھی اسی ہفتے پہنچ جائیں گی جبک کلر کارڈیوگرافی مشین اور ای ٹی ٹی مشین بھی جلد پہنچے گی۔