کوئٹہ (آن لائن) پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین شہباز خان ایسوٹ نے کہا ہے کہ پشین ڈگری کالج تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور مسائل کے حل کے حوالے سے پیی ایس ایف اپنا کردا رادا کرے گی گزشتہ روز انہوں نے پی ایس ایف کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ڈگری کالج پشین کا دورہ کیا کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ بعدازں ان کے صدارت میں اجلاس ہوا اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈگری کالج پشین کے ٹیوب ویل 2 سال سے خراب ہے صوبائی حکومت کو بار بار نوٹس بجھوایا گیا لیکن اس کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے موجودہ حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں کے حوالے سے جو دعوے کئے وہ ناکام ہو چکے ہیں اور ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈگری کالج پشین میں پانی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ درا یں اثناء پی ایس ایف ڈگری کالج پشین کیلئے آرگنائزرنقیب خاکسار،ڈپٹی آرگنائزر محمد عمر خان، چمن ڈگری کالج کے آرگنائزر نجیب اللہ ، ڈپٹی آرگنائزر علی محمد خان ،انٹر کالج کچلاک آرگنائزر گل زیب خان، ڈپٹی آرگنائزر عدنان خان، آئی ٹی یونیورسٹی کے آرگنائزرذاکر خان، ڈپٹی آرگنائزر اسفند یار خان ممبرماہد خان، زرعی کالج کے آرگنائز ر اجمل خان، ڈپٹی آرگنائزر خالد خان اتفاق رائے سے منتخب ہوئے ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ کے دورے کا اعلان بھی جلد کیا جائیگا۔