• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر بند رگاہ پر جہازوں کی مرمت کیلئے زمین مختص

Land Allocated For Repair Ships Off In Gawadar Port Yard
چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں چین کی برآمدات کی آمد و رفت میں مزید اضافہ ہوگا، بندرگاہ پر جہازوں کی مرمت کے لئے یارڈ بنانے کے لئے زمین مختص کردی گئی ہے۔

گوادر بندرگاہ سے سی پیک سے منسلک تجارت کی پہلی کھیپ روانہ ہوگئی ہے، چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان نے کہا کہ گوادر پورٹ کا افتتاح 2005ء میں ہوا اور پہلا جہاز 2008 ءمیں آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تجارت کا آغاز ہوا ہے، ابھی چین سے تجارتی قافلہ سیکڑوں میں آیا ہے جو آگے چل کر ہزاروں تک پہنچ جائے گا۔

چیئرمین گوادر پورٹ نے کہا ہے کہ بندرگاہ میں توسیع کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، پلان ہے کہ گوادر بندرگاہ پرجہازوں کی مرمت کیلئے یارڈ بھی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر بندرہ گاہ کو سی پیک کی برآمد کا اغاز کردیا ہے اور تجارت کی آمد و رفت میں اضافے سے بلوچستان میں روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونے کا عندیہ عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔
تازہ ترین