• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس،کمیشن کے بغیر کوئی اور حل منظور نہیں،سراج الحق

لاہور(نیوز ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سرکاری وکلاء نے سپریم کورٹ میں طوطا مینا کی کہانیاں سنائی ہیں، پاناما کیس کی سماعت کے دوران وکلاء کی تبدیلی حکومتی بینچوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،ہمیں کمیشن کے بغیر کوئی اور حل اس لئے منظور نہیں کہ کمیشن کا مطالبہ تمام اپوزیشن کا مطالبہ تھا اور ہے،اب اگر کچھ لوگ دائیں بائیں کا سوچ رہے ہیں تو انہیں اپنے سابقہ موقف کی طرف آنا چاہئے،احتساب ان کا بھی ہو جو حکومت میں ہیں اور ان کا بھی جو اپوزیشن کی صفوں میں ہیں، ہمیں صاف اور شفاف پاکستان چاہئے،اگر عدالتی نظام پر اعتماد بحال نہ ہوا تو مایوسی سے معاشرے میں تشدد اور عدم برداشت کا کلچر فروغ پاتا ہے،پیپلزپارٹی کا پاناما پرتماشائی بننا مناسب نہیں،وہ بھی فعال کردار ادا کریں ورنہ قوم سمجھے گی کہ شاید پیپلزپارٹی احتساب نہیں چاہتی، ترک صدر کا پاکستان کا دورہ مفید اور مبارک ہے ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔تحر
تازہ ترین