• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نےوزیر اعلیٰ گجرات ہوتے ہوئے 25کروڑ روپے کا کالا دھن لیا، اروند کیجریوال

نئی دہلی(جنگ نیوز)دہلی اسمبلی کے خصوصی سیشن میں اس وقت ہنگامے جیسی صورتحال پیدا ہوگئی جب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایوان میں کہا کہ مودی جب 2012میں گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو اس وقت 25کروڑ روپے کالا دھن ادتیہ برلا گروپ سے حاصل کیے تھے۔ کیجریوال کی تقریر کے دوران جب بی جے پی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا نےمسلسل ہنگامہ کرنے کی کوشش کی تو بعد میں اسپیکر نے اُنہیں اسمبلی سے باہر کر دیا۔ کیجریوال نے کہا کہ مودی حکومت امیروں اور بلیک منی رکھنے والوں کی دوست اور غریبوں کی دشمن ہے۔ 
تازہ ترین