لندن (پ ر) پاکستان میں لسانیت، برادری ازم، فرقہ واریت اور کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کا وقت آگیا، پرویز مشرف کی قیادت میں تیسری بڑی سیاسی طاقت بننے والی ہے، یہ بات محمدعلی چوہان چیف کوآرڈینیٹر اے بی ایم ایل نے کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی زبان اور برادریاں صرف ہماری پہچان کی حد تک ہونی چاہیے۔ اس سے لوگوں کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان کی سیاست میں قوم کو تقسیم کیا، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے آپ کو پاکستانی سمجھیں، محمدعلی چوہان نے کہا کہ کراچی میں اردو بولنے والی کمیونٹی کے تحفظات جائز ہیں، لیکن ان کے جذبات اور محرومیوں سے کھلواڑ کیا گیا، سندھ، بلوچستان میں وڈیروں نے اپنے علاقوں میں مدتوں سکول نہیں کھلنے دئیے اور پنجاب میں بھی حالات برادری ازم کی نذر ہورہے ہیں، آج ملک میں وفاق کمزور ہوتا جارہا ہے، صنعت کار ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، پرویز مشرف ایک بہترین حکمران رہے ہیں، ان کی گورننس کو آج ان کے مخالفین بھی مانتے ہیں۔