• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمد بن جاسم کے پاکستان آنے تک ان کا خط ردی کا ٹکڑا ہے، اعتزاز احسن

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حمد بن قاسم سپر یم کورٹ میں جرح کےلئے آئے تو وکلاءکے سوالات پر ان کی ٹانگیں کانپ جائیں گی، حمد بن جاسم کا خط چوری کا اعتراف جرم ہے جب تک وہ حمد بن جاسم پاکستان نہیں آتے خط ردری کا ٹکڑا ہے، سپر یم کورٹ میں پیش کر دہ خط سنی سنائی بات سے شروع ہو تا ہے اور بتایا گیا پر ختم ہوتا ہے اور نوازشریف کے بیان سے مکمل تضاد ہے،جب شریف فیملی کا معاہدہ ہوا تو اس وقت حمد بن جاسم کی عمرصرف2سال بتائی گئی ہے۔ منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے پار لیمنٹ میں دو بار تقریر کر کے پوری تفصیلا ت بتائی مگر آج تک حمد بن جاسم کا کوئی ذکرنہیں آیا اور جب تک حمد بن جاسم پاکستا ن آکر سپر یم کورٹ جرح کےلئے پیش نہیں ہوگا اس خط کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حمد بن جاسم پاکستان آئےگا تو میں وکلا ءکو بتاؤں گا کہ ان سے جرح میں کیا سوالات کر نے ہیں جب حمد بن جاسم سپر یم کورٹ میں جرح کےلئے آئےگا تو وکلاءکے سوالات پر اسکی ٹانگیں کانپیں گی۔
تازہ ترین